ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی حکومت نے کیا 4 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

یوگی حکومت نے کیا 4 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

Thu, 30 Mar 2017 12:24:37    S.O. News Service

لکھنؤ، 29؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں اب سینئر نوکرشاہوں کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے۔اسی کڑی میں بدھ کو 4 آئی اے ایس افسران کاتبادلہ کر دیا گیا۔اجے کمار سنگھ سکریٹری برائے بنیادی محکمہ تعلیم اور آئی جی اسٹامپ اور رجسٹریشن اترپردیش ، الہ آبادکوانسپکٹر جنرل اسٹامپ اور رجسٹریشن کی اضافی ذمہ داری سے آزاد کر دیا گیا ہے، وہ سکریٹری برائے بنیادی محکمہ تعلیم کے عہدے پربنے رہیں گے۔آلوک کمار تیسری مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سفسا، ڈائریکٹر یوپی ایڈس کنٹرول سوسائٹی، سکریٹری میڈیکل ہیلتھ اور خاندانی بہبود محکمہ اور کمشنرفوڈ سیکورٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اترپردیش ، لکھنؤسے کمشنربرائے فوڈ سیکورٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے، باقی عہدوں پر وہ بنے رہیں گے۔ا س کے علاوہ کامنی چوہان رتن سکریٹری برائے محکمہ خزانہ کو آئی جی اسٹامپ اور رجسٹریشن اترپردیش ، الہ آباد کے عہدے پرتعینات کیاگیاہے۔اس کے ساتھ ہی انہیں کمشنر برائے فوڈسیکورٹی اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج دیاگیاہے، اس کے علاوہ تعیناتی کا انتظارکر رہے سمیر ورما کو میرٹھ کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔


Share: